اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ) نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ایران کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان حسن کاظمی نے ملاقات کی، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ نگران وزیر خارجہ نے پر امن اور مستحکم افغانستان کیلئے پاکستان کے عزم پر زور دیا، جلیل عباس جیلانی نے علاقائی استحکام کیلئے بہتر تعاون کی ضرورت، پر امن اور مستحکم خطے کے وژن کے حصول کیلئے افغانستان کے پڑوسی ممالک کے اہم کردار پر بھی زور دیا۔ ایرانی نمائندہ خصوصی نے پاکستان کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان آصف درانی سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں افغانستان کی صورتحال، امن مذاکرات کیلئے علاقائی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ایرانی نمائندہ خصوصی کی ملاقات: پاکستان پرامن، مستحکم افغانستان کیلئے پرعزم ہے، جلیل عباس
Jan 16, 2024