پٹرول 8 روپے، مٹی کا تیل1.97 روپے لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار

 اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)حکومت نے پٹرول ،لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی کی ہے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت کو برقرار رکھا ہے پٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لٹر کمی کر دی ہے ، وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت259.34روپے فی لٹر مقرر کی گئی ہے پہلے اس کی قیمت 267.34 روپے فی لٹر تھی، ڈیزل کی قیمت کو 276.21 روپے فی لٹر برقرار رکھا گیا ہے،  نئی قیمتوں کا اطلاق کر دیا گیا ہے۔لائٹ ڈیزل  کی قیمت میں 92 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے اور مٹی کی تیل کی قیمت میں ایک روپے 97 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 186 روپے 86 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 164 روپے 83 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...