نیشنل پارٹی کے وفدکی ملاقات، نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس، مہنگائی ختم کرنے کا منصوبہ

اسلام آباد+ (نوائے وقت رپورٹ) نواز شریف کی زیر صدارت معاشی ماہرین کے ساتھ اہم مشاورتی اجلاس میں شرح ترقی میں اضافے، ٹیکس اصلاحات، توانائی کے بحران کا خاتمہ، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کے نکات طے کرلیے گئے۔ شہباز شریف نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور معاشی مسائل کے حل کے لئے اصلاحات اور مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ ملک کی معاشی بحالی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے معاشی منصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں زراعت، صنعت، آئی ٹی کی ترقی کے مراعات پر مبنی پیکج تیار اور سالانہ بنیادوں پر روزگار کی فراہمی، نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کیلئے پالیسی نکات مرتب کرلئے گئے۔ زرعی مقاصد کیلئے خصوصی رعایت پر شمسی توانائی کی فراہمی، گھریلو صارفین کو بجلی کی فراہمی میں بڑی مراعات کا تعین بھی پیکج میں شامل ہیں۔ جبکہ تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کے لئے بڑے منصوبوں کی ترجیحات بھی طے کر لی گئیں۔ قومی ترقی کو تیز کرنے والے اقدامات سے مجموعی معاشی سرگرمیوں کو مرحلہ وار بڑھانے پر اتفاق جبکہ معاشی منصوبہ مختلف شعبوں کے ماہرین کی تجاویز کی روشنی میں طے کیا گیا۔ قبل ازیں نوازشریف سے نیشنل پارٹی کے وفد نے ملاقات کی۔ نیشنل پارٹی کے وفد کی قیادت پارٹی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کی۔ نوازشریف نے مرحوم میر حاصل خان بزنجو کی ملک و قوم اور جمہوریت کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور عام انتخابات کے حوالے سے سیاسی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پاکستان کے لئے مل کر چلنے اور سیاسی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...