حوثیوں کا امریکی جہاز پر میزائل حملہ: غزہ جنگ رکنے تک حملے جاری رہیں گے: ایرانی وزیر خارجہ

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا غزہ میں اسرائیل کی حمایت کر کے امریکا تحمل کا مطالبہ نہیں کر سکتا۔ غزہ کے تنازع کا حل فوجی طاقت سے نہیں نکلے گا۔ امریکا اور مغرب کو اپنے مفادات صہیونی حکومت سے وابستہ نہیں کرنے چاہئیں جس کا  اب خاتمہ ہو رہا ہے۔ امریکہ اور برطانیہ کو یمن کے خلاف جنگ روکنی چاہئے۔ حوثی غزہ میں نسل کشی رکنے تک اسرائیلی جہازوں پر حملے نہیں روکیں گے۔ ترجمان امریکی فوج نے کہا حوثیوں نے بیلسٹک میزائل سے امریکی بحری جہاز پر حملہ کیا تاہم نقصان نہیں ہوا۔

ای پیپر دی نیشن