لاہور( کامرس رپورٹر)شہر میں گزشتہ روز پرچون سطح پر فی کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت مزید 23رو پے اضافے سے638روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت 16روپے اضافے سے440روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت بھی مزید 2روپے اضافے سے402روپے فی درجن کی سطح پر پہنچ گئی۔ دوسری جانب موسم کی شدت کی وجہ سے انڈوں کی طلب بڑھنے سے قلت پید اہو گئی ہے جس کی وجہ سے تھوک اور پرچون میں انڈے بلیک میں فروخت ہو رہے ہیں۔ پرچون سطح پر فی درجن انڈے سرکاری نرخ کی بجائے20سے30روپے زائد پر فروخت کئے جارہے ہیں۔