پی ٹی آئی کسی صورت الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرے گی ، بابر اعوان

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)ڈاکٹر بابر اعوان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کسی صورت الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرے گی ، ہم سے بلا چھین لیا گیا ہے ،پچ اکھاڑ دی گئی ہے ، نواز شریف پہلے بھی دو چیفس سے لڑائی کر کے جا چکا ہے ، نواز شریف کو لانے سے اب کوئی استحکام نہیں آئے گا ، ایسے الیکشن ہوئے تو دو ماہ بھی حکومت نہیں چل سکے گی ۔ ہم ایک جمہوری پارٹی ہیں، جو بھی صورتحال ہو میرا، عمران خان کا بھی اور پارٹی کا نقطہ نظر یہ ہے کہ ہم الیکشن میں کھڑے ہیں، یہ ساری کوششیں ہو ہی اسی لئے رہی ہیں کہ کسی طریقے سے یہ جواز بنایا جائے کہ دیکھیں وہ خود میدان چھوڑ کے چلے گئے ، ہم مردان میدان ہیں ہم چاہتے ہیں کہ وکٹ بھی ہو ہم چاہتے ہیں کہ پچ بھی اور مخالف بھی ہو ، یا پیچ اکھاڑ دی گئی ہے وکٹ اٹھا کے لوگ بھاگ گئے ہیں بلا ہم سے چھین لیا گیا ہے، اب وہ کہتے ہیں کہ خالی ہاتھ آپ لڑیں اس کے باوجود ہم اس الیکشن سے بالکل بھی نہیں نکلیں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن