اوکاڑہ+پھول نگر (حافظ حسنین رضا سے+نامہ نگار) مریم نواز کی آمد سے قبل رات بھر جلسہ گاہ میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ۔ لیگی رہنما ایک بج کر پینتالیس منٹ پر اوکاڑہ کی حدود پل جوڑیاں پہنچیں۔ ٭ مریم نواز کو ضلعی قیادت ایک گھنٹہ میں جلسہ گاہ لے کر پہنچی۔ ان کا سٹیج پر استقبال سابق ایم این اے ریاض الحق جج کے بچوں نے گلدستہ دے کر کیا۔ ٭پنڈال میں مریم نواز کے داخل ہوتے ہی پندرہ منٹ آتش بازی کا شاندار مظاہرہ ہوا۔ ٭سٹیج سے اترتے ہوئے بچی نے آٹو گراف مانگا، مریم نواز نے بچی کو پیار بھی کیا۔ ٭مریم نواز کے ساتھ مریم اورنگزیب اور عظمی بخاری‘ پرویز رشید بھی سٹیج پر موجود تھے۔ ٭مریم نواز کی آمد کے بعد ہزاروں لوگ جلسہ گاہ میں رش کے باعث نہیں پہنچ سکے۔ ٭کارکنان ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے دکھائی دئیے۔ ٭مریم نواز لیگی کارکنوں کے نعروں کا جواب دیتی رہیں۔ ٭جلسہ کے اختتام پر مریم نواز سابق ایم این اے ریاض الحق جج کی گاڑی میں بیٹھ کر ان کی رہائش گاہ گئیں۔ جہاں سربراہ نعمت فیملی چوہدری ارشد اقبال نے استقبال کیا۔ ٭مریم نواز نے کھانا نعمت فیملی کے ہمراہ کھایا۔ ٭کھانے میں پندرہ ڈشیں پیش کی گئیں اور نعمت فیملی کی جانب سے تحائف دئیے گئے۔سابق سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے مسلم لیگ ن کی آرگنائزر مریم نواز کی پھول نگر بائی پاس پر آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ علاقہ بھر کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ رانا محمد اقبال خاں اور ان کے فرزند رانا شہزاد اقبال خاں اور سینکڑوں کارکن استقبال کیلئے موجود تھے۔ جب مریم نواز پھول نگر بائی پاس پہنچی تو سابق سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں اپنے کارکنان سمیت اس کا بھرپور استقبال کیا‘ پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔