اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پرویز خٹک نے اتنی عینک نہیں بدلیں جتنی پارٹیاں تبدیل کی ہیں۔ ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پرویز خٹک کی دن میں کئی بار ذہنی کیفیت تبدیل ہوتی ہے۔ جب خیبرپی کے کا پیسہ لوٹ کر بنی گالا جا رہا تھا پرویز خٹک وزیراعلیٰ تھے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک دوسروں پر الزام تراشی کے بجائے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں۔ دوسروں کو چور کہنے والے پرویز خٹک خود بڑے چور کے پہرے دار تھے۔