واردات ‘ اہلخانہ کے شور مچانے پر ڈاکو فائرنگ کرتے فرار،پولیس ملزموں کو پکڑنے میں ناکام

Jan 16, 2024

لاہور(نامہ نگار)تھانہ شادباغ کے علاقہ ایوب روڈ نیو شاد باغ میں شہری ذیشان سلیم کے گھر میں داخل ہو کر ڈاکوؤں نے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنالیا تو اہلخانہ نے شور مچا دیا جس پر ڈاکو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ فائرنگ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور تحقیق شروع کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ اس سے قبل بھی ذیشان سلیم کے بڑے بھائی فرحان سلیم سے اگست 2023 میں جب وہ گھر سے دکان پر جارہا تھا تو راستے میں ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر 11لاکھ روپے چھین لئے تھے جس کا مقدمہ بھی تھانہ شادباغ میں درج کرایا گیا تھا مگرتاحال پولیس ملزموں کو گرفتار نہ کر سکی۔ علاوہ ازیں 27-11-2023 کو ذیشان سلیم کے چھوٹے بھائی عدنان سلیم سے بھی دکان جاتے راستے میں ڈاکوؤں نے 5 ہزار روپے اور ضروری کاغذات چھین لئے تھے جس کا مقدمہ تھانہ مصری شاہ میں درج کرایا گیا تھا۔ گزشتہ 7 ماہ میں فرحان سلیم اور اس کے بھائیوں کیساتھ تیسری واردات ہوچکی ہے۔ متاثرین نے آئی جی پنجاب پولیس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ملزموں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں