ساؤنڈ ایکٹ پر146، کائٹ فلائنگ کے67، ون ویلنگ کے68مقدمات درج 

Jan 16, 2024

لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس نے رواں ماہ میں گداگری کیخلاف 119مقدمات،کرایہ داری ایکٹ کے 195مقدمات، ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر146مقدمات، کائٹ فلائنگ کے67اور ون ویلنگ کے68مقدمات درج کئے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق کینٹ ڈویژن میں کرایہ داری کے08مقدمات، سول لائنز ڈویژن میں 28، سٹی ڈویژن میں 44، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 22، صدرڈویژن میں 69جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 24مقدمات درج کئے گئے ہیں۔اسی کینٹ ڈویژن میں ساؤنڈ ایکٹ کے14مقدمات، سول لائنز ڈویژن میں 13، سٹی ڈویژن میں 41، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 19، صدرڈویژن میں 34جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 25 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔جبکہ گدا گروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 119مقدمات درج، 119ملزمان کوگرفتار کیا گیا۔سٹی ڈویژن میں گداگری کے30مقدمات، کینٹ ڈویژن میں 12، سول لائنز ڈویژن میں 13، صدرڈویژن میں 28، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 14جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 22مقدمات درج کئے گئے۔کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے حساس عمارتوں کے اطراف میں کرایہ داری ایکٹ کا نفاذ یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے منشیات کا دھندہ کرنے والے بھکاریوں کو قانون کی گرفت میں لانے اور گداگری میں ملوث بڑے مگر مچھوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کے احکامات جاری کئے۔ بچوں اور خواتین کو ڈھال بنا کر بھیک منگوانے والے منظم گروہوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزکئے جائیں۔سی سی پی اونے کہا کہ ہوائی فائرنگ،پتنگ بازی اور ون ویلنگ کے خلاف گھیرا تنگ جائے۔

مزیدخبریں