لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورسید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ جس جذبے سے سپیشل انیشیٹو پولیس سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔ آپ سب مبارکباد کے مستحق ہیں۔ سپشل انیشیٹو کے تحت قائم تھانوں کے پروسیسز اور ایس اوپیز پر عملدرآمد ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ سپیشل انیشیٹو پولیس سٹیشنز بارے فراہم کردہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی پرسخت محکمانہ کارروائی ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں سپیشل انیشیٹو پولیس سٹیشنز سے متعلق اہم اجلاس کے دوران پولیس افسران سے خطاب کے دوران کیا۔ ایس ایس پی آپریشنزسید علی رضا، ڈویژنل ایس پیز،سرکل افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ ایس ایچ اوز، محرران،فرنٹ ڈیسک انچارجزبھی اس موقع پرموجودتھے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ لوگوں کی ضروریات کا آپ سے وابستہ ہونا آپ پر اللہ کی رحمت ہے۔گائیڈ کانسٹیبل، انکوائری آفیسر، ویریفکیشن آفیسر ودیگر سٹاف ہمہ وقت سائلین کی مدد کیلئے موجود ہوں۔انہوں نے کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ کے تحت تمام تھانو ں کو سروس ڈیلیوری اور پبلک فرینڈلی سٹیشنز میں ڈھالا گیا ہے۔ تھانوں میں جدید سہولیات کیساتھ آرام دہ ماحول میں پولیس سے متعلقہ سروسز فراہم کی جا رہی ہیں۔کیو میٹک مشیز،ٹوکن نمبر ایل ای فرنٹ ڈیسک سے منسلک اور ورکنگ میں ہونی چاہئیں۔ سیدعلی ناصر رضوی نے کہا کہ تھانوں میں پبلک فرینڈلی ماحول کو یقینی بنایاجائے، شہریوں کو احساس تحفظ ہونا چاہئے۔ایس ایچ اوز اس امر کو یقینی بنائیں کہ کسی سائل کو اپنی باری کے علاوہ تھانہ میں انتظار نہ کرنا پڑے۔انہوں نے مزید کہاکہ ویجیلنس ٹیمیں چیک کریں گیں، پروٹوکول نامکمل ہونے پر متعلقہ ایس پی، سرکل افسران اورایس ایچ او جواب دہ ہوں گے۔