لاہور ( خصوصی نامہ نگار )امیدوار پی پی 147 و امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاالدین انصار ی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سراج الحق کی قیادت میں ہی ملک وامت کی ترجمان حکومت قائم ہوگی۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی عوام دشمن پالیسیوں نے عام آدمی سے دووقت کی روٹی چھینی ہے۔ سابقہ حکمرانوں نے عوام کو ریلیف اور خوشحالی کے نام پر صرف دھوکا دیا اور سبز باغ دکھائے۔پی پی 147 کے لوگوں نے اپنے ووٹ کی طاقت سے منتخب کیا تو حلقہ کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کروں گا۔ ملک میں حقیقی تبدیلی اور ترقی خوشحالی کیلئے قوم 8 فروری کو اہل اور دیانتدار قیادت کو "ترازو "پر مہر لگا کر منتخب کرے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نیپی پی 147 میں انتخابی مہم کے سلسلے میں خواتین نظم کی جانب سے مفت آٹے کی تقسیم تقریب میں مرد وخواتین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب یوسی 66 گمنٹی بازار کوچہ اچاریاں رہائشگاہ امیر زون 147 محمد سلیم شیخ پر منعقد ہوئی۔