جامعہ نعیمیہ کاسالانہ جلسہ دستار فضلیت 21جنوری کوہوگا: راغب نعیمی

لاہور(خصوصی نامہ نگار) درالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاکہ جامعہ نعیمیہ کاسالانہ جلسہ دستار فضلیت 21جنوری کوہوگا۔عالم،مفتی کورس،حفظ وتجوید کے 200سے زائد طلبہ کو سند فراغت سے نواز جائیگا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے نعیمین ایسوسی ایشن کی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے   کیا۔اجلاس میں جامعہ نعیمیہ کی سالانہ تقریبات کوکامیاب بنانے کیلئے مختلف انتظامی کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں۔اجلاس میں طے پایا کہ سالانہ تقریبات کی 3نشستیں ہوں گی پہلی نشست ڈاکٹرسرفراز نعیمی شہید دوسری نشست مفتی محمدحسین نعیمی کی یاد میں منعقدہوگی جبکہ تیسری نشست میں ادارے سے فارغ التحصیل طلبہ کی دستار بندی کی جائے گی اور نمایاں کارکردگی والے طلبہ کو شیلڈز اورانعامات سے نواز جائیگا جبکہ مفتی اعظم پاکستان سیمینار کا عنوان’’غزہ اورفلسطین کی موجودہ صورتحال اورمسلم اُمہ کی ذمہ داریاں‘‘ ہوگا۔صدر نعیمین ایسوسی ایشن مفتی ندیم قمر حنفی نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ جامعہ نعیمیہ کی سالانہ تقریات میں ملک بھر سے علماء  اہل سنت،ناظمین مدارس اورکارکنان بھرپور شرکت کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن