لاہور(نیوز رپورٹر) نیشنل یوتھ الائنس کا سالانہ اجلاس کنوینئر علی رضا نت کی زیر صدارت مرکز اہلحدیث راوی روڈ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں میں مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل یاسر عباسی،پاکستان یونائیٹڈ یوتھ کے صدر شہزادہ بٹ،عوامی یوتھ موومنٹ کے صدر مہرصدام حسین پڈھیار،سیکرٹری جنرل اہلحدیث یوتھ فورس حافظ محمد سلمان اعظم،صدر جمعیت طلباء اہلحدیث عبدالغفار،حافظ قسیم اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں متفقہ طور پہ حافظ محمد سلمان اعظم کو سیشن 2024 کیلئے صدر جبکہ مہر صدام حسین کو سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔طلباء اور یوتھ قائدین نے نومنتخب قیادت کو مبارکباد دیتے کہا نومنتخب قیادت ملکی اور عالمی سطح پہ پاکستان کی یوتھ کے مسائل کے حل میں اپنا جاندار کردار ادا کرے گی۔ نومنتخب صدر حافظ محمد سلمان اعظم نے گفتگو کرتے کہا ملک میں امن و سلامتی کے فروغ اور نوجوانوں کے تعلیمی و معاشی مسائل کے حل کیلئے بہترین لائحہ عمل بنانا ہے۔
طلباء قائدین کی نیشنل یوتھ الائنس کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد
Jan 16, 2024