کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں پروفیسر شہزاد شمس کے اعزاز میں الوداعی تقریب 

لاہور (نیوز رپورٹر )کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں پروفیسر شہزاد شمس کے اعزاز میں الوداعی تقریب ، تقریب کا اہتمام وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز، ممبران اکیڈمک کونسل اور فیکلٹی ممبران کی جانب سے کیا گیا۔ آپ پروفیسر آف نیورو سرجری تھے آپ کی شعبہ نیورو سرجری سمیت بطور ڈین سرجری اینڈ آلائیڈ سپیشلٹیز کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے لئے بے پناہ خدمات ہیں جن میں یونیورسٹی کے شعبہ بائیو بینک، شعبہ آرٹیفشل انٹیلیجنس لیب اور ای لاگ مانیٹرنگ سسٹم کا قیام سر فہرست ہیں۔اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر اعجاز حسین رجسٹرار پروفیسر سید اصغر نقی ،پروفیسر محمد عمران ،پروفیسر احسن نعمان ، پروفیسر سائرہ افضل  نے انہیںخراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز کا کہنا تھا کہ پروفیسر شہزاد شمس نہایت شفیق اور مخلص شخصیت کے مالک ہیں پروفیسر شہزاد شمس کو ریٹائرڈ ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ پروفیسر شہزاد شمس نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز مشکور ہوں جنہوں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا جو کے تسلسل کے ساتھ روایت کو قائم رکھے ہوئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن