سندر(نامہ نگار) سابق وزیر اعظم اور قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف سے جاتی امراء میں لیگی رہنما چوہدری شہزاد نذیر اور لیگی ورکرز نے بزرگ رہنما حاجی نذیر جٹ کی سربراہی میں ملاقات کی ملاقات میں علاقہ کی سیاسی صورتحال بالخصوص پی پی 165 کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کرنے والوں میں اشفاق سندھو صابر و دیگر شامل تھے۔ واپسی پر چوہدری شہزاد نذیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ پی پی 165 سے ٹکٹ دینے پر ہم میاں نواز شریف کے مشکور ہیں‘ انشاء اللہ یہ سیٹ میاں نواز شریف کو جیت کر دیں گے۔مسلم لیگ ن ہی اس ملک کو دوبارہ ترقی کی پٹری پر لائے گی۔