ننکانہ: کپڑے کے گودام میں  آتشزدگی‘ لاکھوں کا کپڑا جل گیا

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) کپڑے کے گودام میں آتشزدگی لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا جل کر راکھ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق موڑ کھنڈا  کے محلہ راج پورہ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے شہزاد کے کپڑے کے گودام میں آگ لگ گئی مبینہ طور پر 30 لاکھ روپے کا کپڑا جل کر خاکستر ہو گیا اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ۔ 

ای پیپر دی نیشن