جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی نائب امیر و ضلعی ناظم اعلیٰ حافظ عبدالطیف نے کہا کہ مسلم ممالک کے حکمران اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے احکامات جاری کریں اور اسرائیلی مصنوعات کا استعمال کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں کی جائیں اسرائیلی مصنوعات کی فروخت سے حاصل ہونیوالے منافع کو فلسطینیوں پر برسائے جانے والے بارود پر خرچ کیا جارہا ہے مسلم امہ کو یہودیوں اور صیہونیوں کی سازشوں کو سمجھنا اور انہیں ناکام بنانا ہو گا۔