شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے قیام کیلئے مسئلہ کشمیر کاپر امن حل ناگزیر ہے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال شدید تشویش ناک ہے بھارتی فوجیوں کی طر ف سے نوجوانوں کے دوران حراست قتل، گھروں پر چھاپے، توڑ پھوڑ، نوجوانوں کی گرفتاری، خواتین اور بزرگوں سمیت مکینوںکو تشدد کا نشانہ بنانے اور املاک کو تباہ کرنے سے قابض حکام کی فسطائی ذہنیت اور ہندوتوا دہشت گردی کی عکاسی ہوتی ہے۔