شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما و نامزد امیدوار این اے 114 چودھری توصیف نے کہا کہ قوم نے ساڑھے تین سال کے بعد 16 ماہ حکومت کرنیوالوں کو دیکھ لیا ہے ماضی کے پانچ سالوں میں ہر پارٹی کا سیاسی ویژن اور سیاستدان کا چہرا بے نقاب ہو کر گیا ہے تحریک انصاف نے اپنے دور اقتدار جبکہ پی ڈی ایم میں شامل 14 سیاسی جماعتوں نے اپنے دور اقتدار کے دوران وہ پالیسیاں بنائیں اور قانون سازی کی جس میں ملک وقوم کو نہیںبلکہ ان کی اپنی ذات اور خاندانوںکو فائدہ تھا۔ 8 فروری قوم جماعت اسلامی کے امیدواروں پر بھر پور اعتماد کااظہار کرتے ہوئے ووٹ کی طاقت سے انہیں مضبوط بنائیںگے ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا۔