شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کے رہنما و نامزد امیدوار این اے 115 چودھری الطاف حسین ورک نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی جیسا بھی سیاسی ماحول ہو گا الیکشن میںبھرپور قوت کیساتھ حصہ لے گی ہمارے قائدین نے پاک وطن کی خودمختاری ،جمہوریت کی مضبوطی ،عام آدمی کے حقوق کے تحفظ کیلئے اوراس کے معیارزندگی کی بلندی کیلئے شہادتیں قبول کرلیں مگر کسی کے آگے گھٹنے نہیں ٹیکے پیپلزپارٹی آج بھی اپنے شہید قائدین کے ویژن کی تکمیل کیلئے سیاسی میدان میں بھرپور کردارادا کررہی ہے پیپلزپارٹی کسی سیاسی جماعت کو الیکشن سے آئوٹ کرنے کے حق میںنہیں ہر سیاسی جماعت کو لیول پلینگ فیلڈ ملنی چاہیے ان خیالات کااظہارانہوں نے شرقپور روڈ پر مرکزی کیمپ میں صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا۔