دنیا کو وبائوں سے محفوظ بنانے کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں، ڈاکٹر ندیم جان

اسلام آباد(خبرنگار)نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے گلوبل ہیلتھ سمٹ میں کرغزستان کے وفد کی شرکت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو وبائوں سے محفوظ بنانے کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں، پاکستان اور کرغزستان کے مابین صحت کے شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے پر عزم ہیں، پاکستان میں ادویات کی بہتر فراہمی کیلئے فارما پاک بنارہے ہیں وزارت صحت کی طرف سے پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلوبل ہیلتھ سکیورٹی سمٹ کی سائیڈ لائن میں کرغزستان کے وزیر صحت سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے نگران وزیر صحت سے ملاقات کی۔انہوں نے گلوبل سمٹ میں کرغزستان کے وفد کی شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن