اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)سینئر قانون دان عبدالواحد قریشی استحکام پاکستان پارٹی اسلام آباد کے وکلا ونگ کے صدر مقرر مقرر کر دئے گئے صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان اور صدر آئی پی پی چوہدری عبدالرئووف نے عبدالواحد قریشی کو صدر وکلا ونگ اسلام آباد منتخب بننے پر مبارکباد دی صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہے ہمارا مقصد مستحکم اور خوشحال پاکستان ہے جس کیلئے بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے چوہدری عبدالرئوف نے کہا کہ لائرز ونگ کسی بھی سیاسی جماعت میں انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے عبدالواحد قریشی جو سینئر قانون دان ہیں ان کا استحکام پاکستان پارٹی لائرز ونگ اسلام آباد کا صدر بننا خوش آئند ہے بڑی تعداد میں وکلا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیںانہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں عبدالواحد قریشی کی صدارت میں وکلا ونگ کو مزید مستحکم کیا جائے گاپاکستان میں آئین، قانون اور جمہوریت کے فروغ کیلئے وکلا نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیااستحکام پاکستان پارٹی اسلام آباد کے ٹریڈرز ونگ، ویمن ونگ اور یوتھ ونگ پر بھی تیزی سے کام جاری ہے چوہدری عبد الرئووف نے کہا کہ عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار کامیابی حاصل کریں گے عبد الواحد قریشی ایڈووکیٹ نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی اسلام آباد کے لائرز ونگ کی صدارت میرے لیئے باعث اعزاز ہے استحکام پاکستان پارٹی کی قیادت کے اعتماد پر پورا اتروں گاپارٹی منشور کے مطابق آئین و قانون کی بالادستی کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے ہر فورم پر عوامی،جمہوری پاکستان کی جنگ لڑی جائے گی ۔