یوسی پی کا 26 واں کانووکیشن‘ 2فیکلٹیز کے1046گریجوایٹس میں اسناد تقسیم

Jan 16, 2024

لاہور (کامرس رپورٹر)یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے26 ویںکانووکیشن کی پروقار تقاریب جوہرٹائون کیمپس میں جاری ہیں۔ چوتھے اور پانچویںمراحل میں فیکلٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور  فیکلٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمپیوٹر سائنسز کے   1046گریجوایٹس کو اسناد  دی گئیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمن رمدے‘ ٹیک کمپنیز کے سر براہان عثمان آصف اور وقاص خان پتافی تھے۔ فیکلٹی ڈینز ‘رجسٹرار‘طلباء و طالبات، اساتذہ اورمعززین کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔ فیکلٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کیتقریب سے خطاب کرتے جسٹس (ر) خلیل الرحمن رمدے نے ڈگری ہولڈرز کو مبارک دی اور کہا جو طلباء پوزیشن حاصل نہیں کرسکے  ان کیلئے   زندگی میں آگے بہت مواقع آئیں گے۔فیکلٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمپیوٹر سائنسزکی تقریب سے خطاب میں وقاص خان پتافی نے کہا آپ   خوش نصیب  ہیں جن کو اعلی تعلیم  کا موقع ملا ۔کامیابی کے بڑے  اہداف کیلئے سخت محنت کریں۔  عثمان آصف نے کہا   آپ تعلیم حاصل کرکے کیا کرنا چاہتے ہیں اپنے مقاصد کو واضح کریں ۔ تقاریب کے اختتام پر مہمانان خصوصی کو سووینئرز دیئے گئے۔

مزیدخبریں