اسلام آباد(خبرنگار)ترجمان جمعیت علماء اسلام ف اسلم غوری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کبھی سیاسی جماعت تھی ہی نہیں انتخابی نشان نہ ملنے پر سیاست جمہوریت اور نظام کو نقصان نہیں بلکہ فائدہ ہوگااپنے ایک بیان میں اسلم گوری نے کہا ہے کہ ماضی میں بہت سی سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان سے محروم کیا گیا پی ٹی آئی ایک مہرہ تھی بیساکھیوں کے سرکنے سے زمین بوس ہوگئی ہے پی ٹی آئی عالمی اسٹیبلشمنٹ کا مہرہ ،وطن عزیز کو سیاسی ،معاشی اور اخلاقی تنزلی کا شکار کرنے کے لئے لانچ کیا گیا۔
پی ٹی آئی کبھی سیاسی جماعت تھی ہی نہیں، اسلم غوری
Jan 16, 2024