تنقید کے باعث حارث روف کو ریٹائرمنٹ پر غور کرنے پر مجبورہوئے، رپورٹ

Jan 16, 2024

لاہور (سپورٹس رپورٹر) دورہ آسٹریلیا سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے حارث رؤف کے آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز سے دستبرداری کے فیصلے پر تنقید کی۔ دورے سے پہلے محمد حفیظ نے حارث روف کی ابتدائی ہچکچاہٹ اور اس کے بعد فیصلہ بدلنے کے بارے میں بات کی۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حارث روف تنقید سے مایوس ہو گئے تھے اور انہوں نے ایک موقع پر بین الاقوامی ریٹائرمنٹ پر بھی غور کیا۔ تاہم دوستوں سے مشورہ کرنے کے بعد انہوں نے اپنا فیصلہ واپس لے کر اپنے کرکٹ کیریئر پر دوبارہ توجہ مرکوز کی۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ سابق ڈائریکٹر مکی آرتھر نے حارث روف کی غیر معمولی رفتار کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں 2023 کے ورلڈ کپ کے دوران آسٹریلیا کے دورے میں شامل ہونے کیلئے فعال طور پر قائل کرنے کی کوشش کی۔ مکی آرتھر نے ایک اہم اثاثہ کے طور پر حارث روف کی اہمیت پر زور دیا اور اسے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچوں میں ایکشن میں دیکھنے کی شدید خواہش کا اظہار کیا۔ مکی آرتھر کی کوششوں کے باوجود حارث روف نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنے محدود تجربے اور ممکنہ انجری کے خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے ان تجاویز کو مستقل طور پر مسترد کر دیا۔

مزیدخبریں