تعلیم کی فراہمی میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے، مدد علی سندھی

 اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت مدد علی سندھی نے کہا ہے کہ تعلیم کی فراہمی میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے، ہماری اولین ترجیح سکولوں سے باہر بچوں کا تعلیمی اداروں میں داخلہ ہے، اس کیلئے بھی ٹیکنالوجی سے مدد لی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یونیسکو، ای ڈی ٹیک حب اور آئی ٹی اے کے تعاون سے گلوبل ایجوکیشن مانیٹرنگ رپورٹ 2023 کے قومی اجرا کے موقع پر منعقدہ تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ اس سال جی ای ایم رپورٹ کا موضوع انتہائی مناسب ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کی فراہمی میں ٹیکنالوجی کے کردار کا جائزہ لینا بہت ضروری ہے،پاکستان نے حال ہی میں تعلیم کی فراہمی میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو بہت اہمیت دی ہے مدد علی سندھی نے کہا کہ ان کی اولین ترجیح سکول سے باہر بچوں کی شرح کو کم کرنا ہے،اس تعداد کو کم کرنے میں ٹیکنالوجی کا کردار بھی اہم ہے،اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی رفتار سے ہم آہنگ ہو۔ 

ای پیپر دی نیشن