پمز اسلام آباد میں اینٹی ریپ کرائسس سیل اہم سنگ میل ہے، برطانوی ہائی کمشنر

اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان میں تعینات برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ پمز اسلام آباد میں اینٹی ریپ کرائسس سیل (اے آر سی سی )پاکستان میں صنفی بنیاد پر تشدد سے نمٹنے کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے یہ نئی اینٹی ریپ کرائسس سہولت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ صنفی بنیاد پر تشدد سے بچ جانے والوں کو ایک ہی چھت کے نیچے فوری ردعمل کی خدمات فراہم کی جائیں برطانیہ کو تشدد سے نمٹنے کے لیے ایسی اہم اختراعات کو آگے بڑھانے میں پاکستان کے ساتھ شراکت پر فخر ہیان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز)میں انسداد عصمت دری کرائسز سیل کے قیام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکرٹری وزارت قانون راجہ نعیم اکبر،سیکرٹری وزارت قومی صحت افتخار شلوانی، نیشنل کمیشن کی چیئرپرسن عائشہ فاروق ، یو این ایف پی اے کے نمائندے ڈاکٹر لوئے شبانہ،، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمزپروفیسر ڈاکٹر رانا عمران سکندرسمیت دیگر نے بھی خطاب کیا پروفیسر ڈاکٹر رانا عمران سکندر نے کہا کہ ہسپتال جنسی تشدد سے بچ جانے والوں کی ہر ممکن مدد اور نفسیاتی سماجی مدد کے ذریعے ان کے صدمے کو کم کرنے کے لیے پرعزم ہے سیکرٹری صحت افتخار علی شلوانی نے کہا کہ ہمیں اسلام آباد کے مضافات میں رہنے والی کمیونٹیز تک اس اہم سروس کی رسائی کو بھی یقینی بنانا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن