راولپنڈی ( اپنے سٹا ف رپو رٹر سے ) سابق وفاقی وزیر و قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 56 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ہم نے 8 فروری کا الیکشن پوری قوت سے لڑنا ہے ۔ اس حلقہ سے سابق ممبران اسمبلی نے صرف عوام کو بے وقوف بنایا ۔ ن لیگ کی قیادت نے راولپنڈی کو میگا پراجیکٹس دیئے اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنی قیادت کا قرض چکائیں گے ۔ میرے ساتھ دونوں ایم پی اے کے امیدوار علاقے کی خدمت کرینگے ۔ راولپنڈی کی عوام نے ہمیشہ ہمارے ترقیاتی کاموں پر ہمیں ووٹ دیئے ہیں اور 8 فروری کو ایک مرتبہ پھر پورے راولپنڈی سے مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب ہونگے ۔ ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق ممبرٹیکنوکریٹ جاوید انور مغل کی جانب سے اپنی رہائش گاہ مغل ہاس میں پر مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ استقبالیہ کی تقر یب سے پی پی 17کے امیدوار راجہ حنیف ایڈووکیٹ، پی پی 16 کے امیدوار ضیا اللہ شاہ، سردار نسیم خان ، طاہرہ اورنگزیب،جاوید انور مغل، پیرزادہ راحت قدوسی، طفیل سبزواری، حسیب شاہ،راجہ مشتاق ، غیور بٹ،انچارج مرکزی الیکشن آفس حامد عباسی نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما طفیل سبزواری نے حلقہ این اے 56 سے حنیف عباسی کی مکمل حمایت کا اعلان بھی کیا۔ پی پی16 سے ایم پی اے کے امیدوار ضیا اللہ شاہ کا کہنا تھا کہ جس طرح حنیف عباسی نے راولپنڈی کے عوام کی خدمت کی ہے آئندہ بھی یہ خدمت جاری رکھیں گے ۔ ہمارے دروازے عوام کے لیے کھلے ہیں ۔ ۔جاوید انور مغل کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ میں راجہ صداقت حسین ،بیرسٹر عبدالباسط ،نصیر اعوان، ایوب مغل ، محمود مغل،عثمان راجہ ،رضوان بابر، حسیب شاہ،راجہ حبیب،ولید کیانی ، تنویر بھٹی ، سیدسردار،خواجہ برکت، راجہ خلیل،ناصر اقبال،راجہ فرحان و دیگر کارکنا ن نے شرکت کی۔
ہم نے 8 فروری کا الیکشن پوری قوت سے لڑنا ہے، حنیف عباسی
Jan 16, 2024