لاہور (سپورٹس رپورٹر)قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ سوئنگ کیلئے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا مگر فائدہ نہیں اٹھا سکے۔ ہم پہلے 19 اوورز میں جدوجہد کرتے رہے۔ حارث رؤف اور عباس آفریدی نے اچھی بولنگ کی۔مسلسل دوسرے میچ میں شکست پر گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہاکہ پہلے بولنگ کرنے کا مقصد سوئنگ تھا مگر ہم ابتدا میں فائدہ نہیں اٹھا سکے۔ اگر ہم چند وکٹیں اڑا دیتے تو حریف ٹیم کے ٹوٹل کو 180-170 تک محدود کیا جا سکتا تھا تاہم آغاز اس طرح نہیں ہوا جیسا ہم چاہتے تھے۔ میرے خیال میں آخری 10 اوورز میں اچھی بولنگ کی مگر پہلے 10 اوورز میں ہم جدوجہد کرتے رہے، حارث رؤف اور عباس آفریدی نے اچھی بولنگ کی۔