عرفان پٹھان نے عمرے  کی سعادت حاصل کرلی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی عرفان پٹھان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔ 39 سالہ سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر اپنے بیٹے کے ساتھ مکہ مکرمہ میں موجود ہیں۔ یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عرفان پٹھان اپنی بہترین بولنگ کی وجہ سے دنیا بھر میں کافی مشہور رہے۔ عرفان پٹھان نے فاسٹ باولر کی حیثیت 12 دسمبر 2003 کو آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میں ڈیبیو کیا جبکہ 9 جون 2004 کو آسٹریلیا کے ہی خلاف ایک روزہ کرکٹ کا آغاز کیا۔

ای پیپر دی نیشن