نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے کیوں ہٹایاگیا؟سابق چیئرمین بول پڑے

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ شہبازشریف کی مجبوری دیکھتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا عہدہ چھوڑا۔ کرکٹ سے متعلق فیصلہ وزارت بین الصوبائی رابطہ کرتی ہے۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ پی ڈی ایم حکومت میں پیپلزپارٹی کے پاس تھی۔ پی ڈی ایم حکومت میں طے ہوا ہر کوئی اپنی وزارت سے متعلق فیصلہ کریگا۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ اس وقت پیپلزپارٹی کے پاس تھی۔ آصف زرداری نے شہبازشریف کو کہاوہ چیئرمین پی سی بی ذکااشرف کو مقررکریں گے۔ شہبازشریف کی مجبوری دیکھتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کا عہدہ چھوڑدیا۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق وفاقی حکومت نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی دور کے آڈٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن