قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کو اعظم خان سے اچھی پرفارمنس کی امید

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے 2 ابتدائی میچز نیوزی لینڈ کے خلاف ہار چکا لیکن قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کو آنیوالے دنوں میں اعظم خان سے اچھی پرفارمنس کی امید ہے۔نیوزی لینڈ میں کھیلی جا رہی 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان اپنے 2 ابتدائی میچز ہار چکا ہے۔ ان دونوں میں میچوں میں ناکامی کی ایک وجہ بیٹنگ کی ناکامی بھی رہی اور سوائے بابر اعظم اور فخر زمان کے کوئی بھی بیٹر نہیں چل سکا۔ نوجوان وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان بھی ناکام بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہیں جو پہلے میچ میں 10 اور دوسرے میچ میں صرف 2 رنز ہی بنا سکے۔ تاہم قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ ایڈم ہولیوک کو اعظم خان سے امیدیں وابستہ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...