گورنر پنجاب سے نواب فرقان خان ،محمد شہباز کی سربراہی میں وفد نے ملاقات 

لاہور(نیوز رپورٹر)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے گورنر ہائوس لاہور میں صدر ٹراڈیشنل سپورٹس اینڈ گیمز پاکستان ایسوسی ایشن نواب فرقان خان اور صدر پنجاب ٹراڈیشنل سپورٹس اینڈ گیمز پاکستان ایسوسی ایشن ملک محمد شہباز کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ ہمارے روایتی کھیل پاکستان کی پہچان ہیں اور ان کھیلوں سے وابستہ نوجوانوں نے عالمی سطح پر متعدد بار ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے۔ سپورٹس سے وابستہ افراد کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کرنا بہت ضروری ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ آج کے پہلوان بھی انہی درخشاں روایات کو آگے بڑھارہے ہیں۔ پہلوانی سمیت دیگر روایتی کھیل ختم ہو رہے ہیں۔ گلی ڈنڈا ، کبڈی اور کشتی سمیت مختلف روایتی کھیل ہماری ثقافت کا حصہ ہیں۔ ہماری نوجوان نسل کو روایتی کھیلوں کے بارے میں پتہ ہونا چاہئے۔انہوں نے روایتی کھیلوں کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں نوجوانوں میں کھیلوں جیسی صحت مند سرگرمیوں کا فروغ بہت ضروری ہے۔ کھیل نوجوانوں میں برداشت،رواداری، صبراور نظم و ضبط سمیت مختلف مثبت صلاحیتیں اجاگر کرتے ہیں۔اس موقع پروفد نے گورنر پنجاب کو روایتی کھیلوں کے فروغ کیلئے مختلف تجاویز پیش کیں۔ گورنر پنجاب نے ان کی تجاویز کو متعلقہ محکمے کو فوری طور پر بھیجنے کی ہدایت دی۔ وفد میں سینئر نائب صدر خالد رشید، شیر پاکستان طیب رضا اعوان پہلوان،ہیڈ کوچ پاکستان ماس ریسلنگ فیڈریشن محمد راشد، میڈلسٹ محمد ابراہیم بیگ، شیر پنجاب بلال اعوان پہلوان، عالمی چیمپئن محمد سعد راجپوت، محمد سلیم سمیت دیگر پہلوان شریک تھے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...