اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ تر نول اور ہو میسائیڈ یو نٹ پولیس نے کا رروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث ملزم کوگرفتار کرلیاپولیس نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ 19نومبر 2023کوملزم عمر فاروق نے اسلحہ آ تشیں سے فائر نگ کرکے قمرفاروق، فراز احمد اور احمد علی کو شدید مضر وب کر دیاتھاجس سے قمر فار وق زخموں کی تا ب نہ لا تے ہو ئے جاں بحق ہو گیاپولیس نے فوری مقدمہ نمبر872/23درج کرکے تفتیش شروع کی تھا نہ ترنول اور ہو می سائیڈ یونٹ پولیس ٹیموں نے جدید تکنیکی اور سائنسی تقاضوں پر تفتیش کرتے ہوئے اس سنگین نو عیت کے وقوعہ میں ملوث ملزم عمر فاروق کو گرفتارکرلیا،ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتارملزم نے مقتول کو آتشیں اسلحہ سے فائر نگ کر کے قتل کر نے اور دو افراد کو زخمی کر نے کا انکشاف کیا ہے،گرفتار ملزم سے آلہ قتل تیس بور پستول برآمد کرلیا گیاجبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔