این اے 46 کے مسائل اور محرومیوں سے آگاہ ہوں،شفیق الرحمان وڑائچ

اسلام آباد(خبر نگار) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نامزدامیدوار برائے حلقہ این اے 46 چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ نے کارنر میٹنگز اور ڈور ٹو ڈور مہم کیساتھ انتخابی جلسوں کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے،گزشتہ روز آئی ٹین مرکز اور جی الیون ون کے متصل گرائونڈ میں انتخابی جلسوں کا انعقاد کیا گیا جس میں حلقے سے کارکنان ومقامی عہدیداران سمیت علاقہ معززین نے شرکت کی جبکہ خواتین کارکنان کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی،اس موقع پر فیڈرل ایمپلائز یونین اور وڑائچ برادری کی جانب سے مرکزی مسلم لیگ کے نامزداُمیدوار چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ کی حمایت کا اعلان کیا گیا،انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ کا کہنا تھا کہ وہ حلقہ این اے 46 کے مسائل اور محرومیوں سے بخوبی واقف ہیں،کامیاب ہو کر حلقے کی عوام کی توقعات پر پورا اتروں گا،پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے ہماری سیاست خدمت انسانیت کا صرف نعرہ نہیں لگایا بلکہ عملی طور کر کے دیکھایا ہے،حکومت ،اقتدار اور وسائل نہ ہونے کے باوجود مشکل معاشی حالات میں غریب اور مزدور کو ریلیف پہنچانے کیلئے سستی روٹی تندور،سستے سبزی سٹال اور سستے سہولت بازار جیسے منصوبہ جات پر کام کیا ۔حلقے کی عوام آٹھ فروی کو کرسی کے نشان پر مہر لگا کر کامیاب کروائے،کرسی کانشان ذمہ داری کا نشان ہے یقین دلاتا ہوں اپنی ذمہ داری پوری کروں گا۔

ای پیپر دی نیشن