اسلام آباد(خبر نگار)جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما و امیدوار حلقہ این اے 47محمد کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ اب مفلر اور پارٹیاں بدلنے والوں کا دور نہیں ہے اب دیانت دار وں ، امانت داروں اورخدمت گزاروں کا اور جماعت اسلامی کا مستقبل ہے ،عوام نے جیالوں ، لاڈلوں اور متوالوں کی سیاست کو دفن کر دیا ہے اور حل صرف جماعت اسلامی ہے ، عوام کی جماعت اسلامی کو سپورٹ اور حمایت اس بات کا ثبوت ہے کہ عام انتخابات میں جماعت اسلامی ملک بھر سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے وطن عزیز کو حقیقی معنوں میں اسلامی اور فلاحی ریاست بنائے گی جہاں ہر شخص کو بنیادی انسانی حقوق میسر ہونگے اور کوئی کسی کا حق چھین نہیں سکے گا ان خیالات کا اظہار انہوںنے چراہ منعقد ہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
اب مفلر اور پارٹیاں بدلنے والوں کا دور نہیں ہے ، کاشف چوہدری
Jan 16, 2024