اسلام آبا د(نمائندہ نوائے وقت)اسٹینڈرڈ چارٹرڈ اور ہائیر پاکستان نے حال ہی میں ایک اسٹریٹجک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان، ہائیر پاکستان کو ورچوئل اکاؤنٹ فراہم کرے گا تاکہ اس کی ویلیو چین کو ڈیجیٹائزکر کے کیش فلو کو بہتر بنایا جا سکے۔معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان میں ٹرانزیکشن بینکاری کے سربراہ شیراز حیدر اور گلوبل سبسڈیز کے سربراہ علی حیدر زیدی نے بھی شرکت کی۔