اوپن یونیورسٹی مستحق افراد کو تعلیم مہیا کرنا قومی ذمہ داری سمجھتی،وائس چانسلر

اسلام آباد(خبرنگار)وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بحیثیت ایک قومی ادارہ غریب اور مستحق افراد کو تعلیم مہیا کرنا اپنی قومی ذمہ داری سمجھتی ہے، اس لئے غریب اور مستحق طلبہ کو تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کے لیے ان کوفیس میں رعایت اور وظائف کی شکل میں سپورٹ فراہم کرتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی کے اس پیغام کی ترویج کے لیے ریجنل ہیڈز کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔وائس چانسلرنے کہاکہ یونیورسٹی آئوٹ آف سکول بچوں کو تعلیمی نیٹ ورک میں لانے کی بھی کوشش کررہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن