اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان ٹورازم پروموشن کونسل کے چیئرمین بشیر اے شیخ نے ملک میں سرکاری سیاحتی اور قومی ائیر لائن سمیت دیگر اداروں کی کارکردگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے قومی راہنماؤں میں وزیراعظم بننے کے لیے تیزی کے ساتھ مہم جاری ہے کہ مجھے وزیراعظم بناوجبکہ ملک بیرونی ممالک اور ورلڈ بینک کے قرضوں کے سہارے سے اپنے سانس لیتے ہوئے اپنی زندگی گزار رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم بھی چاہتے ہیں کہ ملک میں انتخابات منعقد ہوں اور منتخب نمائندے ایوان اقتدار کو سنبھالیں اور ملک میں آئین کے مطابق جمہوریت پروان چڑھے لیکن انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے اقتدار حاصل کرنے کے لیے کروڑوں نہیں اربوں روپے خرچ کئے جاتے ہیں اگر یہ رقم رضاکارانہ طور پر سٹیٹ بنک آف پاکستان میں ڈپازٹ کرائی جائی۔
پاکستان ٹورازم پروموشن کونسل کا قومی اداروں کی ناقص کارکردگی پر اظہار تشویش
Jan 16, 2024