اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)اسلام آبادکیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبرناصرخاں کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے تفتیشی افسران کی استعداد کار بڑھانے اور ان کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے لئے مختلف تربیتی کورسز کا آغازجاری ہے اس سلسلے میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس میں قائم پولیس بیورو آف انوسٹی گیشن کے تفتیشی افسران کیلئے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، تربیتی ورکشاپ میں ججز اور وکلانے تفتیشی افسران کو پولیس آرڈر 2002کے متعلق بنیادی اور جدید تفتیش،تعزیرات پاکستان اورکرائم سین تفتیش کے متعلق اپنے قیمتی تجربات کی روشنی میں تفتیشی افسران کو لیکچرز دئیے، تاکہ پولیس افسران بہتر انداز میں اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں انجام دے سکیں ، ان تربیتی ورکشاپس کا مقصد پولیس افسران کی جدید خطوط پر تربیت کرنے،شہریوں کے لیے آسانیاں اور بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے، پولیس افسران کے بہتر مستقبل کے لیے اس طرح کے ورکشاپس کا انعقاد جاری رکھا جائے گا تاکہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کاہر جوان اس سے استفادہ حاصل کرسکے۔