اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے ڈپلومیٹک انکلیو میں غیر ملکی سفرااورریجنل سکیورٹی افسران کے ساتھ ملاقات کی اس موقع پر سی پی او سکیورٹی ڈویژن، ایس ایس پی سکیورٹی ڈویژن اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران بھی موجود تھے ،شرکامیٹنگ کو ڈپلومیٹک انکلیو کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانے کیلئے کیے گئے اقدامات کے متعلق آگاہ کیاگیا، یہ ملاقات ہر سال منعقد کی جاتی ہے،آئی سی سی پی او نے کہا کہ وفاقی دارلحکومت میں واقع سفارت خانوں، اقوام متحدہ اور غیر ملکی دفاتر کی سکیورٹی اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،ڈپلومیٹک انکلیو کی سکیورٹی کو جدید تکنیکی وسائل کی مد د سے مزید موثر بنایا گیاہے،اس سلسلہ میں ڈپلومیٹک انکلیو کی حفاظتی دیوار کو دوبارہ تعمیر کیا گیا،ڈپلومیٹک انکلیو کے داخلی و خارجی راستوں، چار دیواری اوراندورنی راستوں پر جدیدکیمرہ جات نصب کیے گئے ہیں،جبکہ گاڑیوں، موٹر سائیکل سواروں اور پیدل اشخاص کی تلاشی اور کوائف کاانداج عمل میں لایا جارہا ہے،ڈپلو میٹک انکلیو میں موبائل اور پیدل گشت کو مزید بڑھایا گیاہے،ملاقات میں شرکانے آئی سی سی پی او سے ڈپلومیٹک انکلیو میں درپیش مسائل کی بابت سوالات کئے اور ان کے حل کے لئے سفارشات پیش کیں ، آئی سی سی پی او نے سینئر پولیس افسران کو شرکاکے مسائل کو حل کرنے کے لئے احکامات جاری کیے۔
سفارتخانوں کی سکیورٹی اولین ترجیحات میں شامل ہے،آئی جی اسلام آباد
Jan 16, 2024