راولپنڈی (جنرل رپورٹر)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے غزہ متاثرین کیلئے مزید 20 ٹن ادویات اور خوراک پر مشتمل امدادی سامان کی تیسری کھیپ روانہ کر دی، نگران وفاقی وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی، پاکستان میں فلسطینی سفیر احمد ربیع،چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک،نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن ائیر مارشل (ر) فاروق حبیب، سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری،نیشنل ڈائریکٹر الخدمت آغوش ہومز ائیر مارشل (ر) ارشد ملک سمیت پاک فوج، پاک فضائیہ، این ڈی ایم اے اور الخدمت کے دیگر ذمہ داران موجود تھے، سیکر ٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن سید وقاص جعفری نے کہا کہ غزہ میں جاری جنگ کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال میں الخدمت فاؤنڈیشن پہلے دن سے امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔