راولپنڈی(جنرل رپورٹر) نالہ لئی کی دوسری طرف بہت بڑی آبادی ہے جو شہر میں ہونے کے باوجو پسماندگی کا شکار ہے منتخب نمائندوں کی عدم توجہی کے باعث یہاں کے مکین مختلف مسائل کا شکار ہیں منتخب ہو کر ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا میرا مشن ہے ، ان خیالات کا اظہار حلقہ این اے 56سے پیپلز پارٹی کی امید وار قومی اسمبلی سمیرا گل نے فوجی کالونی پیر ودھائی میں مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سمیر اگل نے کہا کہ پشتون بھائی ہمارا فخر ہیں میں خود بھی کے پی کے سے تعلق رکھتی ہوں ہم ان کے بچوں کیلئے روزگار کا بندو بست کریں گے علاقے کے مسائل حل کریں گے ۔ انہوںنے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم بن کر تمام بے روزگار نوجوانوں کو روز گار دیں گے۔