ہمارا مقصد خدمت کی سیاست، ہدف مصطفوی معاشرے کا قیام ،محمد ندیم راجہ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 56 محمد ندیم راجہ،امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 16 غلام علی خان نے کہا کہ ہمارا نعرہ چہرے نہیں نظام بدلوہے، ہمارا مقصد خدمت کی سیاست ہے، ہمارا ہدف مصطفوی معاشرے کا قیام ہے،انہوںنے کہا کہ ہر پارٹی کو الیکشن لڑنے کا برابر حق ملنا چاہیئے، پاکستان عوامی تحریک کے امیدوار خدمت کے جذبے کے تحت میدان میں اترے ہیں،ہمارا مقصدر کوئی کرپشن کرنا نہیں ہے بلکہ کرپشن کا خاتمہ ہمارا مقصد ہے،انہوںنے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کاانتخابی ا نشان موٹر سائیکل ہے،8 فروری کو راولپنڈی کے عوام ، موٹر سائیکل کے نشان پر مہر لگا ہر عوامی تحریک کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں،انہوںنے کہا کہ ہم کامیاب ہو کر راولپنڈی شہر کو جدید کی طرز پر صحت، تعلیم اور صفائی کا بہترین نظام دیں گے، ہم واسا کے ساتھ مل کرپینے کے صاف پانی کی فراہمی کے علاوہ،تعلیم اور صحت کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کریں گے،ہر یونین کونسل میں ڈسپنسریز کا قیام، تعلیم کے نظام کو بہتر بنانا،بے روزگار افراد کے لئے روزگار کی فراہمی،بجلی کے تاروں کے نظام کو بہتر بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے،ان خیالات کااظہار انہوںنے گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک پی پی 16 کے الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...