راولپنڈی (محبوب صابر/جنرل رپورٹر) ڈی سی اورکمشنر کے دفاتر سے ملحقہ ضلع کچہری راولپنڈی ناقص حفاظتی اقدامات اورجہلم روڈپر پارکنگ کی وجہ سے سیکیورٹی رسک بن گئی،داخلی و خارجی راستوں پر ڈیوٹی دینے والے پولیس اہلکار غائب رہنے لگے، ضلع کچہری راولپنڈی میں روزانہ ہزاروں سائلین ضلع بھر بلکہ پنجاب کے مختلف علاقوں سے اپنے مقدمات کے سلسلہ میں آتے ہیں وکلاء ‘ ججز عدالتی عملہ بھی روزانہ آتا ہے جن کی حفاظت کے لئے یہاں خاطر خواہ حفاظتی اقدامات نہیں کئے گئے،داخلی اور خارجی راستوں پر ڈیوٹی دینے والے راولپنڈی پولیس کے اہلکار ڈیوٹی دینے کے بجائے سارا دن اپنے اپنے موبائل سے کھیلتے رہتے ہیںضلع کچہری میں پارکنگ کا نظام بھی درست نہیںکچہری کے گیٹ کے ساتھ جہلم روڈ پرسائلین ، وکلاء اور دیگر محکموں کے لوگ اپنی گاڑیاں اور موٹر سائیکل کھڑی کر دیتے ہیں ، سارا دن جہلم روڈ پر ٹریفک بلاک ، شہری گھنٹوں جام ٹریفک میں پھنسے رہتے ہیں،صفائی اور پینے کے صاف پانی کا کوئی انتظام ہے، وکلاء اور ان کے کلرک اپنی مدد آپ کے تحت ہی سب کام کراتے ہیں،کوئی انتظار گاہ نہیں ہے ،سائلین نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کچہری کے مسائل حل کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں ۔
ناقص حفاظتی انتظامات اورجہلم روڈپر پارکنگ، ضلع کچہری راولپنڈی سیکیورٹی رسک بن گئی
Jan 16, 2024