مسلم لیگ ن کے امیدوار نواز شریف کو وزیراعظم بنانے کیلئے عوامی رابطہ مہم تیز کریں: عمر بشیر

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سینئر مسلم لیگی رہنماء و سابق ممبر چیف منسٹر ٹاسک فورس میاں عمر بشیر نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئے پارٹی ٹکٹ ہولڈر ممبران پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اپنے انتخابی حلقہ جات میں عوامی رابطہ مہم کو زیادہ سے زیادہ ترجیح دیں اور اپنے ووٹروں کو پاکستان مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم پر الیکشن میں حصہ لینے والوں کو ہی اپنے قیمتی ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب کروانے کی تلقین کریں بلکہ شیر کے نشان پر ہی مہر لگا کر اپنے قائد میاں نواز شریف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروا کر چوتھی مرتبہ وزیر اعظم پاکستان کیلئے منتخب کریں تاکہ پاکستان کے عوام کو مہنگائی ‘بیروزگاری اور مہنگی ترین بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی سے خصوصی ریلیف مل سکے ۔

ای پیپر دی نیشن