گوجرانوالہ:جرم ثابت ہونے پر 3مجرموں کو عمر قید،15لاکھ روپے جرمانہ

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)عدالت نے 14سالہ لڑکے کو تشدد کرکے قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث تین مجرمان کو جرم ثابت ہونے کی بناء پر عمر قید اور مجموعی طور پر 15لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔ایڈیشنل سیشن جج محمد الطاف کی عدالت میں 14سالہ شازل سے زیادتی اور قتل کا مقدمہ زیر سماعت تھا۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد الطاف نے تین مجرمان سفیان ، عاصم اور عاطف کو 25/25سال قید اور پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ کا حکم دیا ہے ، مجرموں کیخلاف شازل سے زیادتی کا جرم ثابت نہ ہو سکا ۔

ای پیپر دی نیشن