مرغی کا گوشت جو پروٹین کا سستا ذریعہ رہا ہے۔ اب غیرمعمولی طور پر مہنگا ہوگیا ہے۔ مرغی کے گوشت کی قیمت 658 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق بجلی ،گیس ،پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سے پولٹری انڈسٹری غیر معمولی طور پر متاثر ہوئی اور اب چوزے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا۔ پولٹری فارمرزکو ملنے والا چوزہ کی قیمت115روپے تک پہنچ گئی۔ پولٹری انڈسٹری میں استعمال ہونے والے ذرائع مہنگے ہونے سے ان گنت پولٹری فارمرز انڈسٹری سے علحیدہ ہوگئے جس وجہ سے رسد میں نمایاں کمی ہوگئی جبکہ طلب میں اضافہ ہوگیا۔ پولٹری انڈسٹری میں استعمال ہونے والی ہر چیز مہنگی ہوگئی۔ پیداواری لاگت میں اضافہ کی وجہ سے مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ بجلی گیس کی قیمت میں اضافہ کے علاوہ ٹیکس میں بھی اضافہ ہوا ہے۔مرغی کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ سے عوام سخت پریشان ہے۔ عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔
برائلر کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ ریکارڈ
Jan 16, 2024 | 14:08