جی ایچ کیو حملہ کیس میں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید ان کے بھتیجے راشد شفیق اور دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت منظورکرلی گئی۔انسداددہشت گردی عدالت کےجج اعجازآصف نےمحفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ضمانت منظورکرلی۔راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے شیخ رشید احمد کے خلاف 9 مئی کے درج مقدمات کی عبوری ضمانت کی درخواست پرفیصلہ سنایا ۔ عدالت نے تھانہ ار اے بازار میں درج مقدمے میں شیخ رشید اور دیگر 25 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی ۔شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق سمیت 25 ملزمان مقدمے میں نامزد تھے۔شیخ رشید احمد کے خلاف دیگر مقدمات کا فیصلہ کچھ دیر میں سنایا جائے گا۔
جی ایچ کیو حملہ کیس، شیخ رشید اور راشد شفیق کی درخواست ضمانت منظور
Jan 16, 2024 | 15:00